QR CodeQR Code

عمران خان 31 جنوری کو ملایشیا جائیں گے، کوالالمپور سمٹ میں عدم شرکت کی وجوہات سے بھی آگاہ کریں گے

9 Jan 2020 11:30

اس سے قبل وزیراعظم کا گزشتہ سال کے آخر میں دوست ملک کا دورہ منسوخ ہو گیا تھا۔ اپنے اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے، جس میں امت مسلمہ کے اتحاد پر بات چیت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان 31 جنوری کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کا گزشتہ سال کے آخر میں دوست ملک کا دورہ منسوخ ہو گیا تھا۔ اپنے اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے، جس میں امت مسلمہ کے اتحاد پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب کو کوالالمپور سمٹ میں عدم شرکت کی وجوہات سے بھی آگاہ کریں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال کولالمپور سمٹ میں شرکت کرنا تھی۔ اس میں عمران خان کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردگان، قطری امیر شیخ تمیم بن حم آل ثانی اور ایران کے صدر حسن روحانی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ سمٹ 18 سے 21 دسمبر کو ملائیشیا میں منعقد ہوا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 837408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837408/عمران-خان-31-جنوری-کو-ملایشیا-جائیں-گے-کوالالمپور-سمٹ-میں-عدم-شرکت-کی-وجوہات-سے-بھی-آگاہ-کریں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org