0
Thursday 9 Jan 2020 11:39

ایران کے مسلسل حملوں کیوجہ سے ہر آنے والے دن امریکا کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا، جنرل (ر) اسلم بیگ

ایران کے مسلسل حملوں کیوجہ سے ہر آنے والے دن امریکا کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا، جنرل (ر) اسلم بیگ
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل () اسلم بیگ نے عین الاسد اور اربیل کے امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریڈار جام کرنے کی امریکی اہلیت جام ہو کر رہ گئی، امریکی فوج میزائل حملوں کا بروقت پتہ نہ لگا سکی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ اب ان حملوں میں تیزی آئے گی، ایران کی جانب سے مرنے اور مارنے کے عزم کے بعد اسرائیل کی بھی ٹانگیں کانپنا شروع ہو چکی ہیں۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اسلم بیگ نے کہا کہ یہ وہی امریکی اڈے ہیں جہاں سے قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کیا گیا تھا، اب یہ اڈے ایرانی ہدف بنے ہیں اور ہر آنے والے دن میں امریکا کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا، جنرل قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کرنے کا عمل امریکی طاقت نہیں اس کی بوکھلاہٹ کا اظہار تھا، اب بوکھلاہٹ میں وہ اور کچھ کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی، ایران کو سبق سکھانے کا امریکی خواب بس اک خواب ہی رہے گا اور یہی ایران امریکا کا نشہ اتارنے کا باعث بنے گا، ایران ہمارا ہمسایہ ہے اس سے ہمارے تاریخی رشتے ہیں، ہم اگر اس کے ساتھ نہیں کھڑے ہو سکتے تو اس کے دشمن کے ساتھ بھی کاندھا نہیں لگا سکتے۔
خبر کا کوڈ : 837410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش