QR CodeQR Code

ایران کے مسلسل حملوں کیوجہ سے ہر آنے والے دن امریکا کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا، جنرل (ر) اسلم بیگ

9 Jan 2020 11:39

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سانق آرمی چیف نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کرنے کا عمل امریکی طاقت نہیں اس کی بوکھلاہٹ کا اظہار تھا، اب بوکھلاہٹ میں وہ اور کچھ کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی، ایران کو سبق سکھانے کا امریکی خواب بس اک خواب ہی رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل () اسلم بیگ نے عین الاسد اور اربیل کے امریکی اڈوں پر ایرانی حملوں کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریڈار جام کرنے کی امریکی اہلیت جام ہو کر رہ گئی، امریکی فوج میزائل حملوں کا بروقت پتہ نہ لگا سکی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ اب ان حملوں میں تیزی آئے گی، ایران کی جانب سے مرنے اور مارنے کے عزم کے بعد اسرائیل کی بھی ٹانگیں کانپنا شروع ہو چکی ہیں۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اسلم بیگ نے کہا کہ یہ وہی امریکی اڈے ہیں جہاں سے قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کیا گیا تھا، اب یہ اڈے ایرانی ہدف بنے ہیں اور ہر آنے والے دن میں امریکا کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا، جنرل قاسم سلیمانی کو ٹارگٹ کرنے کا عمل امریکی طاقت نہیں اس کی بوکھلاہٹ کا اظہار تھا، اب بوکھلاہٹ میں وہ اور کچھ کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی، ایران کو سبق سکھانے کا امریکی خواب بس اک خواب ہی رہے گا اور یہی ایران امریکا کا نشہ اتارنے کا باعث بنے گا، ایران ہمارا ہمسایہ ہے اس سے ہمارے تاریخی رشتے ہیں، ہم اگر اس کے ساتھ نہیں کھڑے ہو سکتے تو اس کے دشمن کے ساتھ بھی کاندھا نہیں لگا سکتے۔


خبر کا کوڈ: 837410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837410/ایران-کے-مسلسل-حملوں-کیوجہ-سے-ہر-آنے-والے-دن-امریکا-کو-ہزیمت-کا-سامنا-کرنا-پڑے-گا-جنرل-ر-اسلم-بیگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org