0
Thursday 9 Jan 2020 12:15

ہرات، ڈرون حملے میں 35 طالبان سمیت 75 افراد ہلاک

ہرات، ڈرون حملے میں 35 طالبان سمیت 75 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شہر ہرات میں امریکی ڈرون حملے میں 35 طالبان اور 40 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ افغان خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کی شہر ہرات میں امریکی ڈرون کی جانب سے گھروں پر 4 فائر داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 75 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 35 طالبان اور 40 شہری تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ افغانستان کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں طالبان کمانڈر ملا ننگیالی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ڈرونز نے حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا تاہم حکومت کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 10 زخمیوں کو ہرات کے مقامی ہسپتال لایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 837424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش