QR CodeQR Code

پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے، مجموعی تعداد 91 ہوگئی

9 Jan 2020 12:24

ڈی آئی خان کے 2 سالہ بچے اور لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کی 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ای او سی کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 91، جبکہ ملک بھر میں تعداد 134 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے، صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 91 ہوگئی۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے مطابق نئے کیسز لکی مروت اور ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوئے، ڈی آئی خان کے 2 سالہ بچے اور لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ کی 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ای او سی کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 91، جبکہ ملک بھر میں تعداد 134 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 837432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837432/پختونخوا-میں-پولیو-کے-2-نئے-کیسز-سامنے-آگئے-مجموعی-تعداد-91-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org