0
Friday 8 Jul 2011 21:44

ظلم و تشدد اور انسانی خون پر کسی کو سیاست کا حق نہیں، اسفندیار ولی

ظلم و تشدد اور انسانی خون پر کسی کو سیاست کا حق نہیں، اسفندیار ولی
پشاور:اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ ظلم و تشدد اور انسانی خون پر کسی کو سیاست کا حق نہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ کراچی میں شرپسندوں سے قانون کی زبان میں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا کہ کراچی میں شرپسندوں سے قانون کی زبان میں آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا وقت آ گیا ہے۔ اگر اب بھی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے راست اقدام نہ اٹھایا گیا تو دہشت گردوں کے حوصلے بڑھ جائیں گے۔ اسفند یار ولی کے مطابق ظلم و تشدد اور انسانی خون پر کسی کو سیاست کا حق نہیں۔ ایسا کرنے والے عناصر کا طرز عمل افسوس ناک ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اے این پی کے 25 کارکنوں اور عہدیداروں کی شہادت امن کی جدوجہد کے باب میں مزید ایک اضافہ ہے۔ اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے قیام امن کیلئے کراچی واقعات پر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ پر عمل درآمد میں مزید تاخیر نہ کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 83750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش