0
Thursday 9 Jan 2020 20:07

وزیراعلیٰ سندھ نے درآمدی گیس خریدنے سے انکار کر دیا، وزیراعظم کو خط ارسال

وزیراعلیٰ سندھ نے درآمدی گیس خریدنے سے انکار کر دیا، وزیراعظم کو خط ارسال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاق سے صوبے کیلئے درآمدی گیس خریدنے سے انکار کر دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے گیس کی قیمت کے مجوزہ میکنزم کو مسترد کر دیا۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ لوکل گیس کی پیداوار میں سرفہرست ہے، درآمدی گیس نہیں خریدیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خط تحریر کیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے کیلئے درآمدی گیس خریدنے سے انکار کر دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے گیس کی قیمت کے مجوزہ میکنزم کو مسترد کر دیا۔ وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ لوکل گیس کی پیداوار میں سرفہرست ہے، درآمدی گیس نہیں خریدیں گے، حکومت سندھ مہنگی درآمدی آر ایل این جی کی قیمت برداشت نہیں کرے گی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ 2500 سے 2600 ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس پیدا کرتا ہے، سندھ کو صرف 1200 سے 1300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 837527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش