0
Thursday 9 Jan 2020 20:38

پاراچنار، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجلس علمائے اہلبیت کے دفتر میں پروگرام

پاراچنار، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجلس علمائے اہلبیت کے دفتر میں پروگرام
اسلام ٹائمز۔ بی بی دوعالم سیدۃ النساء العالمین حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت نیز سردار شہید قاسم سلیمانی اور انکے رفقاء کی شہادت کے حوالے سے آج بروز جعمرات مجلس علمائے اہلبیت (ع) کے مرکزی دفتر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقے کی تنظیموں، علمائے کرام اور عوام الناس نے شرکت کی۔ محفل سے علامہ سید صفدر علی شاہ نجفی، علامہ احمد علی روحانی، تحریک حسینی کے حاجی عابد حسین جعفری، شیعہ علماء کونسل کے علامہ باقر علی حیدری، علامہ سید محمد حسین طاہری اور علامہ سید مہر الدین نے خطاب کیا۔ علمائے کرام نے بی بی (س) کی سیرت و کردار کے حوالے سے آئمہ طاہرین کے اقوال بیان کئے۔ اور بی بی کی سیرت و کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بی بی کی سیرت کو مومن خواتین کے لئے نمونہ عمل قرار دیا۔ علمائے کرام نے اس دوران قاسم سلیمانی اور انکے باوفا ساتھیوں کی شہادت کو دنیائے اسلام کے لئے ایک بڑا المیہ قرار دیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون ہمیشہ اپنے اقوام اور سرزمینوں کی روحانی آبیاری کا سبب بنا ہے۔ جس کے بعد وہ اقوام تنزل اور انحطاط سے نکل کر کمال اور عروج پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے عوام الناس کو قاسم سلیمانی کے کردار کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دینے کی تاکید کی۔
خبر کا کوڈ : 837536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش