QR CodeQR Code

کے پی کے حکومت کا آٹے کی قیمت میں استحکام کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ

9 Jan 2020 21:04

صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی نے کہا کہ  گندم کا کوٹہ بڑھانے سے کچھ ہی دنوں میں آٹے کی قیمتیں معمول پر آجائیں گی، قیمتوں میں کمی لانے کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے جب کہ 10 گرام روٹی کی قیمت 10 روپے ہی رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی، وزیر اطلاعات شوکت علی یوسف زئی، سیکرٹری خوراک، ڈپٹی کمشنر پشاور اور نان بائی ایسوسی ایشن کے وفد نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ فلور ملوں کو روزانہ دیا جانے والا گندم کا کوٹا 3500 سے بڑھا کر 4000 میٹرک ٹن کردیا گیا ہے، نان بائی برادری کے خدشات درست ہیں مگر عوام پر بوجھ نہیں ڈال سکتے، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ عارضی ہے جب کہ موجودہ حکومت نان بائی برادری کے مسائل سے واقف ہے۔ صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی نے کہا کہ  گندم کا کوٹہ بڑھانے سے کچھ ہی دنوں میں آٹے کی قیمتیں معمول پر آجائیں گی، قیمتوں میں کمی لانے کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے جب کہ 10 گرام روٹی کی قیمت 10 روپے ہی رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 837541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837541/کے-پی-حکومت-کا-آٹے-کی-قیمت-میں-استحکام-لیے-اہم-اقدامات-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org