QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی کا روسی ہم منصب کو ٹیلی فون

9 Jan 2020 21:18

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا، اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اس کشیدہ صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب کو فون کرکے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی میں پائے جانے والی کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا، اور اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اس کشیدہ صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں پائی جانے والی کشیدگی میں اضافہ خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے، کشیدہ صورتحال کو قابو میں لانے کیلئے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 837543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837543/شاہ-محمود-قریشی-کا-روسی-ہم-منصب-کو-ٹیلی-فون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org