QR CodeQR Code

گوشواروں میں تضاد، بلاول بھٹو ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن طلب

9 Jan 2020 21:23

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو 14 جنوری کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ بلاول بھٹو کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ان کے گوشواروں میں تضاد پر 14 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی شروع کردی ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو ان کے گوشواروں میں تضاد پر طلب کیا گیا ہے، انہیں متعدد مرتبہ گوشواروں میں تضاد دور کرنے کا موقعہ فراہم کیا گیا تھا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو 14 جنوری کو ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ بلاول بھٹو کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 837544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837544/گوشواروں-میں-تضاد-بلاول-بھٹو-ذاتی-حیثیت-الیکشن-کمیشن-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org