QR CodeQR Code

وسیم اختر اپنی نااہلی کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہرا رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت

9 Jan 2020 22:09

ایک بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی معاملات میں سندھ حکومت کو مورد الزام ٹھہرانا میئر کی کم فہمی ہے، میئر کراچی سے جب رقم کا پوچھا جائے تو وہ سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہیں اپنا کام چھوڑ کر دوسروں پر تنقید کرنا کوئی میئر وسیم اختر سے سیکھے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میئر کے ایم سی وسیم اختر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اختر اپنی نااہلی کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہرا رہے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کیں اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا آخر میئر کراچی اختیارات کا رونا کب تک روتے رہیں گے؟ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی معاملات میں سندھ حکومت کو مورد الزام ٹھہرانا میئر کی کم فہمی ہے، میئر کراچی سے جب رقم کا پوچھا جائے تو وہ سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہیں اپنا کام چھوڑ کر دوسروں پر تنقید کرنا کوئی میئر وسیم اختر سے سیکھے۔ انہوں نے کہا کہ میئر کے ایم سی اگر اپنے فرائض انجام دے رہے ہوتے تو کراچی میں شہری اتنے زیادہ مسائل کا شکار نہ ہوتے۔


خبر کا کوڈ: 837548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837548/وسیم-اختر-اپنی-نااہلی-کا-ذمہ-دار-سندھ-حکومت-کو-ٹھہرا-رہے-ہیں-ترجمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org