QR CodeQR Code

کراچی کی صورتحال، متحدہ اور نواز لیگ کی قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن

8 Jul 2011 22:20

اسلام ٹائمز:ریکوزیشن میں دونوں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہو چکا ہے جبکہ ظفر قریشی کی معطلی اور آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی پر بھی قوم میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ نون نے پہلا مشترکہ اقدام اٹھاتے ہوئے کراچی کی صورتحال پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروا دی۔ مسلم لیگ ن نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا بھی جمع کرائی ہے۔ ریکوزیشن میں دونوں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہو چکا ہے جبکہ ظفر قریشی کی معطلی اور آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی پر بھی قوم میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ قومی اہمیت کے ان معاملات پر بحث کے لیے فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔ ریکوزیشن جمع کروانے والوں میں مسلم لیگ نون کے شیخ آفتاب، ملک ابرار اور طارق فضل چوہدری۔ ایم کیو ایم کے ایس اے اقبال قادری، شیخ صلاح الدین، سفیان یوسف اور عبدالقادر خانزادہ شامل ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 83755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83755/کراچی-کی-صورتحال-متحدہ-اور-نواز-لیگ-قومی-اسمبلی-اجلاس-بلانے-کیلئے-ریکوزیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org