QR CodeQR Code

صدر مملکت نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے

9 Jan 2020 22:41

ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ترامیم پر دستخط کے بعد وفاقی حکومت قانون سازی سے متعلق رپورٹ جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سروسز ایکٹ ترمیمی بلز کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سروسز ایکٹ ترمیمی بلز پر صدر مملکت نے دستخط کر دیئے ہیں۔ مسلح افواج سے متعلق قانون سازی کے تمام مراحل مکمل ہوگئے ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی، نیوی اور ائیر فورس کے ایکٹ میں ترامیم کی توثیق کر دی ہے، جبکہ صدر مملکت کے دستخط کے بعد تینوں ترامیم قانون بن گئیں ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ترامیم پر دستخط کے بعد وفاقی حکومت قانون سازی سے متعلق رپورٹ جلد سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سروسز ایکٹ ترمیمی بلز کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 837554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837554/صدر-مملکت-نے-ا-رمی-ایکٹ-ترمیمی-بل-پر-دستخط-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org