0
Thursday 9 Jan 2020 23:43

یوکرینی طیارے کی تباہی کا معاملہ، ایران نے امریکی دعویٰ مسترد کر دیا

یوکرینی طیارے کی تباہی کا معاملہ، ایران نے امریکی دعویٰ مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ یوکرینی طیاہ حادثے سے متعلق امریکی جریدے کی رپورٹ ایران نے مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے نیوزویک نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کا طیارہ ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں گرا، جس کے ردعمل میں تہران حکومت نے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے نیوزویک کے دعوے کی تردید کر دی۔ ایرانی سول ایویشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ میزائل کا طیارے سے ٹکرانا ناممکن ہے، امریکی جریدہ افواہوں سے کام لے رہا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی جریدے نیوزویک کا کہنا ہے کہ یوکرین کے طیارے کو ایران نے غلطی سے تباہ کیا تھا، یوکرینی طیارے کو اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

نیوزویک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون و عراقی انٹیلی جنس کے اعلیٰ حکام نے حادثے سے متعلق آگاہ کیا، طیارے کو روسی ساختہ ٹی او آر ایم ون میزائل سے نشانہ بنایا گیا، پینٹاگون حکام کے مطابق واقعہ غلطی کے باعث پیش آیا تھا۔ جریدے کے مطابق طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا، سیٹ لائٹ کے ذریعے بھی میزائل فائر کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ ایرانی حکام نے طیارے کو میزائل لگنے کی تردید کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 837582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش