0
Friday 10 Jan 2020 07:24

ایلس ویلز 13 جنوری سے پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کا دورہ کرینگی

ایلس ویلز 13 جنوری سے پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کا دورہ کرینگی
اسلام ٹائمز۔ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز 13 جنوری سے جنوبی ایشیاء کا دورہ کریں گی، پاکستان بھی آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایلس ویلز 13 جنوری سے جنوبی ایشیاء کے دورے پر نکلیں گی اور سب سے پہلے کولمبو کا دورہ کریں گی، سری لنکا کے بعد ایلس ویلز بھارت کا 4 روزہ دورہ کریں گی۔ میڈیا نیوز کے مطابق ایلس ویلز 19 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، دورے کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں خطے کی سکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی جائے گی۔ ایلس ویلز کی پاکستان میں سول سوسائٹی اور سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ نومبر میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ایلس ویلز نے کہا تھا کہ امریکا، پاکستان اور بھارت میں کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا، بھارت سے گرفتار کشمیریوں کی رہائی کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کو اعتماد سازی کی فضا بحال کرنا ہوگی۔ انھوں نے کہا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں بھی بہتری آرہی ہے، امید ہے پاکستان افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لے آئے گا، پاکستان اور امریکا نے مل کر افغانستان کے سیاسی حل کی کوشش کی، امید ہے پاکستان یہ تعاون جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 837595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش