QR CodeQR Code

گلگت، سپین کے شہری نے 1 کروڑ 29 لاکھ روپے کے عوض استور مارخور کا شکار کر لیا

10 Jan 2020 10:33

محکمہ جنگلی حیات گلگت بلتستان کی جانب سے ٹرافی ہنٹینگ پروگرام کے تحت 83 ہزار 500 امریکی ڈالر کے بدلے پرمٹ حاصل کرکے اسپین سے تعلق رکھنے والے شکاری نے سکوار نالے میں نایاب اور قیمتی جنگلی جانور استور مارخور کا شکار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سپین سے تعلق رکھنے والے شکاری نے 1 کروڑ 29 لاکھ روپے کے عوض گلگت سکوار نالے میں استور مارخور شکار کر لیا۔ رواں سال کے تیسرے استور مارخور کا شکار غیر ملکی شکاری نے گلگت سکوار نالے میں کیا۔ محکمہ جنگلی حیات گلگت بلتستان کی جانب سے ٹرافی ہنٹینگ پروگرام کے تحت 83 ہزار 500 امریکی ڈالر کے بدلے پرمٹ حاصل کرکے اسپین سے تعلق رکھنے والے شکاری نے سکوار نالے میں نایاب اور قیمتی جنگلی جانور استور مارخور کا شکار کیا۔ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق رواں سال کا پہلا شکار سکردو میں دوسرا استور جبکہ تیسرا استور مارخور کا شکار گلگت سکوار میں کیا گیا ہے۔ رواں سال محکمے کی جانب سے 4 استور مارخور سمیت کل 124 جنگلی جانوروں کے شکار کے پرمٹ جاری کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 837607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837607/گلگت-سپین-کے-شہری-نے-1-کروڑ-29-لاکھ-روپے-عوض-استور-مارخور-کا-شکار-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org