QR CodeQR Code

پشاور، گیس فلنگ کے دوران دھماکے سے خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی

10 Jan 2020 12:29

تین افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فوری طور پر دھماکے کیوجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ زخمیوں میں کار سوار افراد کے ساتھ سی این جی اسٹیشن پر گیس بھرنے والا شخص بھی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے خزانہ میں سی این جی اسٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق، جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں گاڑی میں سی این جی بھرتے ہوئے دھماکا ہوا، ریسکیو کا کہنا ہے کہ دھماکا گاڑی میں ہوا، جس میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

فلنگ اسٹیشن پر کار میں گیس بھری جانے لگی، اس دوران اچانک زوردار دھماکے سے کار کے پچھلے حصے کے پرخچے اُڑ گئے، کار میں موجود خاتون شدید زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو اہکاروں کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تین افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فوری طور پر دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں کار سوار افراد کے ساتھ سی این جی اسٹیشن پر گیس بھرنے والا شخص بھی شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 837626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837626/پشاور-گیس-فلنگ-کے-دوران-دھماکے-سے-خاتون-جاں-بحق-2-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org