0
Friday 10 Jan 2020 16:47

700 کیسز کے اندراج، 170 افراد کی گرفتاری اور ایک ہزار جائیدادوں کی ضبطگی کی رپورٹ ایف اے ٹی کو ارسال

700 کیسز کے اندراج، 170 افراد کی گرفتاری اور ایک ہزار جائیدادوں کی ضبطگی کی رپورٹ ایف اے ٹی کو ارسال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو جواب نامہ ارسال کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کو مفصل جوابات بھجوائے گئے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف نے 150 سوالات پاکستان کو بھجوائے تھے، جن کے جوابات ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے حوالہ سے 700 کیسز کی تحقیقات کی جارہی ہیں، 190 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ 170افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، کالعدم تنظیموں کی ایک ہزار سے زائد جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے آٹھ جنوری تک سوالات کے جوابات مانگے تھے۔ پاکستان نے دہشت گردوں تک رقوم کی منتقلی روکنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا ہے، جبکہ رپورٹ میں دہشت گردوں تک اثاثوں کی منتقلی روکنے کے لئے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان نے دہشت گردوں تک زیورات اور قیمتی پتھروں کی منتقلی روکنے کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا ہے۔ جواب میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں میں اثاثوں کو ضبط کرنے، اکاؤنٹس منجمد کرنے، گرفتاریوں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالہ سے جو قانون بہتر کیا ہے، اس حوالہ سے مفصل جوابات دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 837665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش