0
Friday 10 Jan 2020 17:30

اگر اسرائیل نے کوئی احمقانہ اقدام اٹھایا تو اسے شدید پچھتانا پڑے گا، حماس

اگر اسرائیل نے کوئی احمقانہ اقدام اٹھایا تو اسے شدید پچھتانا پڑے گا، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کیخلاف کسی بھی قسم کے اسرائیلی اقدام پر اُسے خبردار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حماس کے سیکرٹری سیاسیات یحیی سنوار نے غزہ کی پٹی پر احتمالی اسرائیلی حملے پر اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب غزہ کیخلاف کسی بھی احمقانہ اقدام کے ارتکاب سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیلی فوچ نے کوئی احمقانہ اقدام اٹھایا تو اُسے شدید پشیمان ہونا پڑے گا۔ حماس کے سیکرٹری سیاسیات یحیی سنوار نے حماس کے بریگیڈ 5 کے ترجمان ابوعبیدہ کے حوالے سے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر اس نے غزہ پر حملہ کیا تو اسکا جواب وہ اپنی آنکھوں سے دیکھے گی۔

واضح رہے کہ یحیی سنوار کا یہ بیان غزہ کی پٹی میں موجود حماس کے کمانڈرز کی ٹارگٹ کلنگ کے بارے میں اسرائیلی حکام کے متعدد بیانات کے بعد جاری ہوا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی میں کنسٹ کے انتخابات میں 2 ماہ سے کم کا وقت باقی بچا ہے جبکہ اسرائیلی حکام غاصب صیہونیوں کے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے غزہ کی پٹی میں موجود اسلامی مزاحمتی محاذ کے کمانڈرز کی ٹارگٹ کلنگ کے درپے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 837679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش