QR CodeQR Code

11 جنوری سے بلوچستان میں بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز

10 Jan 2020 19:04

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور قلات میں شدید سردی برقرار ہے، کم سے کم درحہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا تاہم بارشوں کے باعث آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں بارشوں کا نیا اسپیل کل بروز ہفتے سے شروع ہوگا۔ شہریوں نے سرد موسم ميں گيس پريشر کو بہتر بنانے کا مطالبہ کرديا۔ بلوچستان میں بارشوں کی نئی انٹری کل بروز ہفتے سے ہوگی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، چاغی، گوادر اور کیچ سمیت مختلف اضلاع میں بارشوں سمیت پہاڑوں پر برفباری ہوگی، شہریوں نے سردی کے پیش نظر گیس پریشر بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس دیئے بنا ہی بھاری بل بھیج دیئے جاتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور قلات میں شدید سردی برقرار ہے، کم سے کم درحہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا تاہم بارشوں کے باعث آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 837695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837695/11-جنوری-سے-بلوچستان-میں-بارشوں-کے-نئے-سلسلے-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org