QR CodeQR Code

کرم ایجنسی، آپریشن جاری، 50 شدت پسند ہلاک

8 Jul 2011 23:45

اسلام ٹائمز:سرکاری ذرائع کے مطابق سنٹرل کرم کے مختلف علاقوں مرغان، مرغان کنڈو، گواکی اور اسپرکیٹ میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رہا، جس میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا۔ فورسز کی جوابی کاروائی میں 50 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔


پشاور:اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کی تحصیل سنٹرل کرم کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گیا، فورسز کی کارروائی میں 50 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سنٹرل کرم کے مختلف علاقوں مرغان، مرغان کنڈو، گواکی اور اسپرکیٹ میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری رہا، جس میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا۔ فورسز کی جوابی کاروائی میں 50 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے گواکی اور اسپرکیٹ پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ لوئر کرم کے صدر مقام صدہ میں شدت پسندوں کو تیل فراہم کرنے پر سیکورٹی فورسز نے دو فلنگ اسٹیشن کو سیل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 83771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83771/کرم-ایجنسی-ا-پریشن-جاری-50-شدت-پسند-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org