0
Friday 10 Jan 2020 20:36

قاسم سلیمانی نے عالم اسلام کو بیدار اور متحد کر دیا، ایم ڈبلیو ایم

قاسم سلیمانی نے عالم اسلام کو بیدار اور متحد کر دیا، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی کی کال پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں۔ احتجاج میں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ساتھ ساتھ ایرانی قوم کو تعزیت پیش کی گئی۔ احتجاجی جلوسوں اور مردہ باد امریکہ ریلیوں میں مقررین اور علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے نے کہا ہے کہ کیسے شہید تھے قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے پورے عالم اسلام کو بیدار اور متحد کردیا ہے۔

مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمسائے بدلے نہیں جا سکتے لہذا ایران کے ساتھ اس وقت حکومت اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے کھڑی نہیں ہو سکتی تو کم از اکم تعزیتی پیغام بھیجنے کی ہمت تو کرتے، ہم نے اپنی خود مختاری کو چند ٹکوں کے عوض اغیار کے ہاتھوں میں گروی رکھ دی ہے، آج مصور پاکستان علامہ اقبال کی روح کو اس نا اہل حکومت نے تڑپا کے رکھ دی ہے۔ شرکاء کی بڑی تعداد ریلیوں اور احتجاج میں عوام کی  بھرپور شرکت رہی۔ عوام کا غم و غصہ امریکہ کیلئے بہت سخت تھا۔ مقررین نے اعلان کیا کہ یہ احتجاج اور ریلیوں کا سلسلہ ان شاء اللہ شہید کے چہلم تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 837716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش