QR CodeQR Code

باغ آزاد کشمیر، شہید قاسم سلیمانی کی شہادت اور امریکی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی

10 Jan 2020 21:08

شرکا نے شہید قاسم سلیمانی، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ مرکزی جامعہ مسجد سے حیدری چوک تک نکالی گئی ریلی کے شرکا نے لبیک یاحسن، مردہ امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے پرزور نعرے لگائے۔


اسلام ٹائمز۔ سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی مہندس کی ساتھیوں سمیت امریکی جارحیت کے نتیجے میں شہادتوں کیخلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان آزاد کشمیر ڈویژن باغ یونٹ، امامیہ آگنائزیشن باغ، مجلس وحدت مسلمین باغ، شیعہ علماء کونسل باغ، تحریک بیداری اور دیگر تنظیموں کے زیراہتمام باغ میں ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں بچوں، بزرگوں، جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے شہید قاسم سلیمانی، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ مرکزی جامعہ مسجد سے حیدری چوک تک نکالی گئی ریلی کے شرکا نے لبیک یاحسن، مردہ امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے پرزور نعرے لگائے، اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدا کا خون رنگ لائیگا اور خطے میں امریکی عزائم کو ناکام بنایا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 837719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837719/باغ-ا-زاد-کشمیر-شہید-قاسم-سلیمانی-کی-شہادت-اور-امریکی-جارحیت-کیخلاف-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org