QR CodeQR Code

نیب آرڈینیس پر اتفاق رائے کی کوشش کر رہے ہیں، فواد چوہدری

10 Jan 2020 21:21

میڈیا سے گفتگو میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پوچھنا چاہیے، جہاں رہنمائی دینی چاہیے وہاں نہیں دیتے جبکہ مدارس کے حالات پر اسلامی نظریاتی کونسل کو دیکھنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اپنی تجاویز ہیں تاہم اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پوچھنا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل کو جہاں رہنمائی دینی چاہیے وہاں نہیں دیتے جبکہ مدارس کے حالات پر اسلامی نظریاتی کونسل کو دیکھنا چاہیے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی میں 6 میں سے 4 بل منظور ہوئے ہیں جبکہ آرمی ایکٹ پر بھی اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، نیب آرڈیننس پر بھی بات چیت ہو رہی ہے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اپنی تجاویز ہیں تاہم اتفاق رائے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا کہ ہمیں شہبازشریف کی تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا پڑ رہا ہے، ان کو واپس آ کر اپنے کیسز کا سامنا کرنا چاہیے، ان کے خاندان نے آپس میں باریاں رکھی ہوئی ہیں جبکہ سنا ہے کہ (ن) لیگ والے خواجہ آصف کو میٹنگ میں بھی نہیں بٹھاتے۔


خبر کا کوڈ: 837723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837723/نیب-ا-رڈینیس-پر-اتفاق-رائے-کی-کوشش-کر-رہے-ہیں-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org