0
Friday 10 Jan 2020 22:08

لیہ، مختلف شیعہ جماعتوں کے زیراہتمام امریکہ مردہ باد ریلی، علمائے کرام کی بڑی تعداد شریک 

لیہ، مختلف شیعہ جماعتوں کے زیراہتمام امریکہ مردہ باد ریلی، علمائے کرام کی بڑی تعداد شریک 
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر بزدلانہ حملے کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی لیہ میں بھی شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین اور دیگر جماعتوں کے زیراہتمام ٹی ڈی اے چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مولانا ضیغم حسین میرانی، مولانا ذوالفقار علی حیدری، صفدر حسین مورانی، صفدر خان، جمیل حسین گشکوری سمیت دیگر نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ریلی کے شرکاء نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر، سیاہ پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ رہنمائوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ کھل کر امریکہ کی حالیہ دہشتگردی کی مذمت کریں، رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ امریکہ کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردی کا نوٹس لے، امریکہ نے ایران کے جنرل قاسم سلیمانی شہید پر حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، ٹرمپ کے خلاف عالمی قوانین کے تحت کاروائی کی جائے، عالم اسلام کے مسلمانوں کو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف متحد ہونا چاہئے، امت مسلمہ کو ایران کا ساتھ دینا چاہیے۔ 
خبر کا کوڈ : 837731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش