QR CodeQR Code

سرگودہا، شیعہ تنظیموں کے زیراہتمام مشترکہ طور پر مردہ باد امریکی ریلی کا انعقاد

10 Jan 2020 22:19

ساہیوال سرگودہا میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین سمیت تمام شیعہ تنظیموں، ماتمی دستوں، علاقائی انجمنوں اور آئمہ جمعہ و جماعت کے زیراہتمام مشترکہ ریلی میں ہزاروں کی تعداد نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ عراق میں امریکی جارحیت کے نتیجے میں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت کیخلاف ساہیوال سرگودہا میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین سمیت تمام شیعہ تنظیموں، ماتمی دستوں، علاقائی انجمنوں اور آئمہ جمعہ و جماعت کے زیراہتمام مشترکہ ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں نے شہدائے مقاومت کیساتھ اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے شرکت کی۔ ریلی سے علامہ اظہر حسین خان، مولانا حسنین خان، علی انصر اور انتخاب شیرازی سمیت رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے امریکی جارحیت کی مذمت، شہدائے مقاومت کیساتھ ایفائے عہد اور خطے سے امریکی افواج کے انخلا کیلئے شہداء کے راستے پر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ شرکاء نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای، شہید حاج قاسم سلیمانی اور حزب اللہ سربراہ سید حسن نصراللہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ واضح رہے کہ ریلی کے شرکاء نے امریکی پرچم بھی نذرآتش کیا۔


خبر کا کوڈ: 837733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837733/سرگودہا-شیعہ-تنظیموں-کے-زیراہتمام-مشترکہ-طور-پر-مردہ-باد-امریکی-ریلی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org