1
0
Friday 10 Jan 2020 23:28

کوہاٹ میں شہید قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کی یاد میں مجلس ترحیم

کوہاٹ میں شہید قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کی یاد میں مجلس ترحیم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شہید قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے باوفا ساتھوں کی یاد میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے خطاب کیا، انہوں نے امریکہ کے بزدلانہ حملے اور اسلام دشمن پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان عظیم شہداء کی بدولت وہ کام جو سالوں میں نہیں ہوسکے، صدر ٹرمپ کی بے وقوفیوں کی وجہ سے چند دنوں میں رونما ہوگئے۔ ایران اور عراق میں عوامی اتفاق و اتحاد نے امریکہ کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

اجتماع میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی، امامیہ علماء کونسل کے علامہ سید قیصر عباس الحسینی، قومی وحدت کونسل کے چیئرمین علامہ سید عبدالحسین الحسینی، علامہ محمد باقر منتظری، علامہ سید ثاقب حسین شیرازی، علامہ اشرف علی قرائتی نے اپنے خطابات کے دوران شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان خطباء کے علاوہ دسیوں علماء مشران قوم اور سینکڑوں مومنین اور میڈیا کے نمائندے بھی موحود تھے۔ بعدازاں احتجاج کے دوران امریکی جھنڈا بھی نذر آتش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 837748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

جعفری
Iran, Islamic Republic of
بہت خوب
ہماری پیشکش