QR CodeQR Code

شیعہ جماعتوں کی ریلی، امریکی قونصل جنرل نے مزید سکیورٹی مانگ لی

11 Jan 2020 09:27

لاہور میں 12 جنوری کو تمام شیعہ جماعتوں کی جانب سے ’’مردہ باد امریکہ‘‘ ریلی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد امریکی قونصلیٹ میں خوف و ہراس کی فضا ہے۔ اس حوالے سے امریکہ کے سکیورٹی حکام نے آئی جی پنجاب سے امریکن قونصل جنرل کیتھرین راڈیگیزر کی سربراہی 3 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کے دیگر اراکین میں سینئرسکیورٹی اتاشی میتھیو کوپیک اور سکیورٹی آفیسر افضال عارف شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ہونیوالی شیعہ جماعتوں کی مردہ باد امریکہ ریلی سے امریکی قونصلیٹ کے حکام خوفزدہ ہو گئے۔ امریکی قونصل جنرل نے آئی جی پنجاب سے مزید سکیورٹی مانگ لی۔ لاہور میں 12 جنوری کو تمام شیعہ جماعتوں کی جانب سے ’’مردہ باد امریکہ‘‘ ریلی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد امریکی قونصلیٹ  میں خوف و ہراس کی فضا ہے۔ اس حوالے سے امریکہ کے سکیورٹی حکام نے آئی جی پنجاب سے امریکن قونصل جنرل کیتھرین راڈیگیزر کی سربراہی 3 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کے دیگر اراکین میں سینئرسکیورٹی اتاشی میتھیو کوپیک اور سکیورٹی آفیسر افضال عارف شامل تھے۔ دوران ملاقات سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نےامریکن وفد کو پنجاب پولیس کےجدید آئی ٹی پراجیکٹس سےآگاہ کیا۔
 
شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیساتھ ساتھ پبلک سروس ڈلیوری پر خاص توجہ دی جارہی ہے جبکہ غیر ملکی شہریوں، ماہرین اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئےسپیشل پروٹیکشن یونٹ شب و روز مصروف عمل ہے، غیرملکی سیاحوں کے تحفظ، راہنمائی اور مدد کیلئے شروع کی گئی ٹورسٹ پولیس کے مفید نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ امریکی قونصل جنرل کیتھرین راڈریگنز نے لاہور میں یو ایس قونصلیٹ کے سکیورٹی انتظامات مزید بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 12 جنوری کو  ہونیوالی ریلی کے شرکاء امریکی قونصلیٹ کی عمارت پر حملہ کر سکتے ہیں، لاہور پولیس ہماری سکیورٹی یقینی بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پنجاب پولیس کی بروقت کارروائیاں اور قربانیاں قابل تعریف ہیں۔ ملاقات کےاختتام پرآئی جی پنجاب اور امریکن قونصل جنرل کےمابین اعزازی سووینئرز کا تبادلہ بھی ہوا۔


خبر کا کوڈ: 837775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837775/شیعہ-جماعتوں-کی-ریلی-امریکی-قونصل-جنرل-نے-مزید-سکیورٹی-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org