QR CodeQR Code

مردہ باد امریکہ ریلی، لاہور امریکی قونصلیٹ کے باہر 6 ہزار اہلکار تعینات

11 Jan 2020 18:03

پولیس نے ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، ایبٹ روڈ اور ملحقہ تمام سڑکیں بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دی ہیں جبکہ لاہور پریس کلب کو بھی مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ لاہور پریس کلب کے گرد کنٹینرز کے حصار کے بعد پریس کلب انتظامیہ نے بھی کل کیلئے پریس کلب کے عملے چھٹی دیدی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کیخلاف شیعہ جماعتوں کی جانب سے کل لاہور میں ہونیوالی ’’مردہ باد امریکہ‘‘ ریلی کے حوالے سے لاہور پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے باہر بیریئر اور کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں کو بھی قونصلیٹ کے باہر تعینات کر دیا گیا ہے۔

لاہور پولیس ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کے باہر 6 ہزار اہلکار سکیورٹی کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ پولیس نے ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، ایبٹ روڈ اور ملحقہ تمام سڑکیں بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دی ہیں جبکہ لاہور پریس کلب کو بھی مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ لاہور پریس کلب کے گرد کنٹینرز کے حصار کے بعد پریس کلب انتظامیہ نے بھی کل کیلئے پریس کلب کے عملے چھٹی دیدی ہے جبکہ وزٹرز کو بھی اتوار کے روز پریس کلب آنے سے روک دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 837776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837776/مردہ-باد-امریکہ-ریلی-لاہور-امریکی-قونصلیٹ-کے-باہر-6-ہزار-اہلکار-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org