0
Saturday 11 Jan 2020 12:13

10 سال میں شہباز شریف اور اہل خانہ کے اثاثوں میں 900 فیصد تک اضافہ

10 سال میں شہباز شریف اور اہل خانہ کے اثاثوں میں 900 فیصد تک اضافہ
اسلام ٹائمز۔ نیب کی دستاویزات میں 2008ء سے 2018ء کے دوران شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں میں 900 فیصد تک اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیب نے تفتیش کے دوران شہباز شریف اور ان کی فیملی کی مالی حیثیت سے اعداد و شمار تیار کئے ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 2008ء سے 2018ء کے درمیان ملک دہشت گردی اور بجلی گیس کے سںگین ترین بحران کا شکار تھا لیکن اس کے باوجود سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، ان کے بیٹوں حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور اہلیہ کے اثاثوں کی 900 فیصد تک بڑھی۔ دستاویزات کے مطابق شہباز شریف فیملی کے اثاثوں سے متعلق ہوشربا تفصیلات حاصل کرلی ہیں، جس کے مطابق 2008ء سے 2018ء کے دوران شہباز شریف فیملی کے مجموعی اثاثوں میں 450 فیصد اضافہ ہوا، 2008ء میں شریف فیملی کے اثاثے 68 کروڑ 33 لاکھ 37 ہزار 4 روپے تھے جو کہ 2018 میں بڑھ کر 3 ارب 68 کروڑ 15 ہزار 668 روپے ہوگئے۔

دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے اثاثے 2008ء میں 5 کروڑ 55 لاکھ 16 ہزار 692 روپے تھے جبکہ 2018ء میں ان کی مالیت 66 کروڑ 64 لاکھ 80 ہزار 205 روپے تھے۔ 2008ء میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے اثاثوں کی مالیت 13 کروڑ 41 لاکھ 37 ہزار 37 روپے تھے جبکہ 2018 میں ان کے اثاثوں کی مالیت بڑھ کر 23 کروڑ 47 لاکھ 3 ہزار تک پہنچ گئے۔ سلمان شہباز کے اثاثوں میں 10 سال کے دوران 900 فیصد کا اضافہ ہوا،  2008 میں سلمان شہباز کے کل اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 24 لاکھ 13ہزار 686 روپے تھے، جو کہ 2018ء میں بڑھ کر 2 ارب 34 کروڑ 96 لاکھ 95 ہزار 462 روپے ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 837806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش