0
Saturday 11 Jan 2020 12:23

سعودی عرب میں برفباری

سعودی عرب میں برفباری
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں برفباری کا آغاز ہو گیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔ سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق سعودی عرب کے شہر تائف، تبوک میں برف باری کے بعد متعدد علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ برفانی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پائپ لائنوں میں پانی جم جانے کی وجہ سے کئی پائپ پھٹ گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے برفباری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ تصور کر سکتے ہیں؟ یہ روس، اٹلی یا ناروے نہیں ہے۔‘ محکمہ شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ برفباری کے دوران محتاط ڈرائیونگ کی جائے، شاہراہوں پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانا خظرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 837813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش