QR CodeQR Code

سلطان قابوس کی رحلت پر عمران خان کی تعزیت

11 Jan 2020 12:33

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سلطان قابوس ایک دانا شخصیت تھے جنہوں نے عمان کو جدید ریاست کی صورت میں ڈھالا، ان کی رحلت سے عمان نے اپنا عزیز قائد کھویا تو پاکستان ایک بااعتماد قریبی دوست سے محروم ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے عمان کے فرماں روا سلطان قابوس کے انتقال پر عمانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عزت مآب سلطان قابوس بن سعید آل سعید کی رحلت پر عمان کے عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلطان قابوس ایک دانا شخصیت تھے جنہوں نے عمان کو جدید ریاست کی صورت میں ڈھالا، ان کی رحلت سے عمان نے اپنا عزیز قائد کھویا تو پاکستان ایک بااعتماد قریبی دوست سے محروم ہو گیا، اللہ کریم ان پر ابدی سکون نچھاور کریں۔
 


خبر کا کوڈ: 837816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837816/سلطان-قابوس-کی-رحلت-پر-عمران-خان-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org