QR CodeQR Code

نواز شریف نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کے ووٹ فروخت کیے، اعتزاز احسن

11 Jan 2020 16:36

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول میں قابلیت کا کوئی شک نہیں، ہم جیسے بہت سے رہنما لگے ہوئے ہیں کہ بلاول پیپلز پارٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالے اور اب ایک نوجوان سے قد آور سیاستدان کی جانب بلاول بڑھ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے الزام لگایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کے ووٹ فروخ کیے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پیسے نہیں دیئے بلکہ 80 ایم این ایز کے ووٹ دیکر این آر او کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے رہے کہ این آر او نہیں دوں گا مگر اب دے دیا۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ نواز شریف کس بات کے تحت ملک سے باہر گئے، آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر نواز شریف نے پھرتی دکھائی، مسلم لیگ (ن) کے قائد نے لمبا خط خواجہ آصف کو بھیجا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اعتبار نہیں کیا اور پیپلز پارٹی بھی ووٹ دینے کے حق میں نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول میں قابلیت کا کوئی شک نہیں، ہم جیسے بہت سے رہنما لگے ہوئے ہیں کہ بلاول پیپلز پارٹی کا مکمل کنٹرول سنبھالے اور اب ایک نوجوان سے قد آور سیاستدان کی جانب بلاول بڑھ رہا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 837844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837844/نواز-شریف-نے-اپنے-اراکین-قومی-اسمبلی-کے-ووٹ-فروخت-کیے-اعتزاز-احسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org