0
Saturday 11 Jan 2020 16:57

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں شدید بارش سے ندی نالوں ميں طغيانی کا خدشہ ہے۔ حکام نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گیا، جس سے صوبے میں بارشیں شروع ہو گئیں، جبکہ کراچی میں آج سے مزید تیز ہوائیں چلیں گی جس سے سردی مزید بڑھے گی اور اتوار کو شہرِ قائد میں بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم کے تحت تربت، پنجگور اور نوشکی سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ صوبے کے تمام اضلاع میں آج اور کل شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات، سوراب، مستونگ اور زیارت میں برف باری کا امکان ہے، جبکہ گوادر، آواران، واشک، خاران، پشین، ہرنائی، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، ژوب اور ہرنائی میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ حکام کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ادھر ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ کالام ملک کا سرد ترین علاقہ رہا، جبکہ اسکردو منفی 14 ڈگری کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
 
خبر کا کوڈ : 837847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش