QR CodeQR Code

وزیراعلٰی سندھ کا غریبوں کے گھر نہ گرانے کا حکم

11 Jan 2020 17:25

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو جاری ہدایات میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم جھونپڑیوں میں رہنے والے غریبوں، بچوں کو اس شدید سرد موسم میں کھلے آسمان تلے نہیں لائیں گے، یہ کابینہ کا فیصلہ ہے، اگر کسی کا بنگلہ گرادیا گیا تو مجھے افسوس نہیں ہوگا، اگر جھونپڑی یا کچا مکان گرایا گیا تو میں افسران کو معاف نہیں کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے غریبوں کے گھر نہ گرانے کا حکم جاری کردیا۔ اس سلسلے میں سی ایم ہاؤس کی جانب سے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں۔ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم جھونپڑیوں میں رہنے والے غریبوں، بچوں کو اس شدید سرد موسم میں کھلے آسمان تلے نہیں لائیں گے، یہ کابینہ کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا بنگلہ گرا دیا گیا تو مجھے افسوس نہیں ہوگا، اگر جھونپڑی یا کچا مکان گرایا گیا تو میں افسران کو معاف نہیں کروں گا۔

وزیراعلٰی نے بتایا کہ میری ہدایت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے ملے تھے، سپریم کورٹ کی ہدایت ہے کہ گھر نہ گرائے جائیں، ہم لوگوں کے لئے پہلے متبادل انتظام کریں گے پھر ان کے گھر گرائیں گے، اب کسی غریب آدمی کا گھر نہیں گرنا چاہیئے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فٹ پاتھ، نالوں اور سڑکوں سے قبضے ختم کرنے کی ہدایت کی تھی، غریبوں کے گھر گرانا بالکل غلط ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 837853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837853/وزیراعل-ی-سندھ-کا-غریبوں-کے-گھر-نہ-گرانے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org