0
Saturday 11 Jan 2020 19:56

کراچی والے مایوس ہوگئے تو کسی اور طرف بھی دیکھ سکتے ہیں، امین الحق

کراچی والے مایوس ہوگئے تو کسی اور طرف بھی دیکھ سکتے ہیں، امین الحق
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے حکومت سے اہم مطالبات کردیئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کراچی پیکج کے کاموں میں سست روی کی شکایت سمیت حکومتی اتحاد سے راہیں جدا کرنے کا بھی انتباہ کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایم کیو ایم  کے رہنماء سید امین الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ متحدہ کے 6 ماہ سے سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کراچی پیکج پر جاری کام کو انتہائی سست روی کا شکار قرار دیا اور افسر شاہی اور سیاسی شخصیات کو مورد الزام ٹھہرایا۔ رکن قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت متحدہ سے وعدے پورے کرے، کراچی والے مایوس ہوگئے تو کسی اور طرف بھی دیکھ سکتے ہیں۔

امین الحق نے پیپلز پارٹی حکومت کی مبینہ کرپشن اور اقرباء پروری کو خوب آڑے ہاتھوں بھی لیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، پسند نا پسند اور اقرباء پروری سندھ سرکار کا طرہ امتیاز ہے۔ امین الحق نے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ناکامی کی پیش گوئی بھی کردی اور کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 12 سال سے سیاہ و سفید کی مالک ہے، سندھ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کمیشن اور کک بیکس میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 837869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش