0
Saturday 11 Jan 2020 20:44

عامر لیاقت وفاقی وزراء سے نالاں، اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کی دھمکی

عامر لیاقت وفاقی وزراء سے نالاں، اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اپنی ہی حکومت سے ناراض ہوگئے ہیں اور انہوں نے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ لوگ ان سے سوال کرتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لئے کہاں جائیں؟، میں کھل کر بتانا چاہتا ہوں کوئی وفاقی وزیر قومی اسمبلی کے رکن کے فون تک کا جواب نہیں دیتا، حالات یہی رہے تو کم از کم میں اپنی نشست سے استعفی دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کروں گا۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ لاپرواہی، غیرذمے داری اور بے اعتنائی کی حد ہے، جب وفاقی وزراء اپنے ہی اراکین قومی اسمبلی کو جواب دینے کے روادار نہیں تو عوام کو کیا خاک ریلیف دیں گے؟ وزراء صاحبان زمین پر انسان بن کر رہیں، انسانوں کو اپنے در کا محتاج مت سمجھیں، صبر بھی ایک حد تک ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 837878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش