0
Saturday 11 Jan 2020 20:46

شیعہ جماعتوں کی مردہ باد امریکہ ریلی، امریکی قونصلیٹ لاہور نے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا

شیعہ جماعتوں کی مردہ باد امریکہ ریلی، امریکی قونصلیٹ لاہور نے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ جماعتوں کے ’’اتحاد امت فورم‘‘ کی جانب سے 12 جنوری کو لاہور میں ہونیوالی مردہ باد امریکہ ریلی کا خوف سر چڑھ کر بولنے لگا۔ امریکی قونصلیٹ کی جانب سے اپنے متعلقین اور سٹاف کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ امریکی قونصلیٹ لاہور کی جانب سے جاری ہونیوالے سکیورٹی الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ مال روڈ کے فیصل چوک سے لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی چوک تک 12 جنوری کو تقریباً 1400 مختلف تنظیموں کی جانب سے امریکہ مخالف احتجاج کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ احتجاج مال روڈ کے فیصل چوک سے شروع ہو گا اور لاہور پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوگا۔ جاری ہونیوالے سکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرے کے باعث ٹریفک کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، جہاں پولیس کی اضافی نفری بھی لگا دی جائے گی۔

امریکی قونصلیٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس مظاہرے کے دوران موبائل فون سروس بھی معطل ہو سکتی ہے۔ امریکی قونصلیٹ کی جانب سے متعلقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رش والی جگہ پر جانے سے پرہیز کریں، اپنی شناخت ظاہر نہ کریں، اپنے اردگرد سے بھی محتاط رہیں۔ قونصلیٹ نے ہدایت کی ہے کہ متعلقین اپنے سکیورٹی پلان کا بھی ازسر نوء جائزہ لیں، ہجوم یا مظاہرے میں غیر یقینی صورتحال ہو تو فوری قونصلیٹ کو اطلاع دیں۔ سکیورٹی الرٹ میں اسلام آباد، پشاور، کراچی اور سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمبرز دیئے گئے ہیں جن پر ہنگامی صورتحال میں رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 837879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش