0
Saturday 11 Jan 2020 21:29

سندھ ہمارا ہے، اسے اپنا گھر مانتے ہیں، انیس قائم خانی

سندھ ہمارا ہے، اسے اپنا گھر مانتے ہیں، انیس قائم خانی
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ سندھ ہمارا ہے، اسے اپنا گھر مانتے ہیں۔ یہ بات پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ سندھ کے مختلف اضلاع کے تنظیمی دورے پر روانگی کے موقع پر کہی۔ صدر پی ایس 24 جنوری کو لاڑکانہ میں جلسہ عام سے پہلے جلسہ گاہ کا جائزہ لیں گے اور مختلف برادریوں کے عمائدین اور انجمنوں کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔ مختلف برادریوں اور علاقہ عمائدین کی جانب سے شمولیت کے بعد پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائم خانی کو تنظیمی دورے کی دعوت دی گئی تھی، جس میں پارٹی کے وائس چیئرمین اشفاق احمد منگی، سندھ کونسل کے صدر شبیر احمد قائم خانی، فنانس سیکرٹری ہمایوں عثمان راجپوت بھی ہمراہ ہیں۔ پارٹی رہنماؤں نے سہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ پی ایس پی نے نفرتوں کا خاتمہ کردیا ہے، اب لوگوں کو دعوت دینے آئے ہیں کہ مل کر سندھ کی ترقی کے لئے کام کریں، سید مصطفیٰ کمال کی صورت میں ہمارے پاس بہترین قیادت موجود ہے، سندھ کے لوگوں کو ملاکر ہم روشن مستقبل کی جانب گامزن کرسکتے ہیں۔ انیس قائم خانی اس دورے میں لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، کنڈھ کوٹ، سکھر، نوشہروفیروز اور نواب شاہ کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ دادو میں سماجی و سیاسی رہنما عاشق ضور کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 837889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش