0
Saturday 11 Jan 2020 23:19

سید علی رضوی نے گلگت بلتستان میں اے ٹی اے اور فورتھ شیڈول کے بے جا استعمال کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

سید علی رضوی نے گلگت بلتستان میں اے ٹی اے اور فورتھ شیڈول کے بے جا استعمال کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ سکردو میں عام نوعیت کے جھگڑوں پر دہشتگردی کے دفعات لگا کر ظلم کرنا ناقابل برداشت ہے، انتظامیہ اور اداروں نے جی بی کے عوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا تو ایک بڑی تحریک کی کال دینگے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ سکردو میں اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ مقامی لوگوں کا جھگڑا ہوا تھا، اگر لوگوں نے کوئی غلطی کی ہے تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں لیکن عام نوعیت کے جھگڑے پر دس سے زائد افراد کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کو تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا، اس سے پہلے مقامی علما نے انتظامیہ سے مذاکرات کیے تھے اور انتظامیہ کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا پھر وہاں ان کی ضمانت لی جائے گی اور اے ٹی اے دفعات کو ختم کیا جائے گا لیکن اس کی بجائے لوگوں کا تیرہ روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا۔ جی بی میں اے ٹی اے اور فورتھ شیڈول عام ہے اور عام لوگوں پر بے جا ظلم و زیادتی کا سلسلہ روا رکھا گیا ہے۔ ہم انتظامیہ، ایجنسیوں اور دیگر اداروں کو کہنا چاہتے ہیں کہ وہ لوگوں پر ظلم بند کریں ورنہ احتجاجی تحریک کیلئے عوام کو سڑکوں پر لائیں گے۔ انتظامیہ کا ظلم ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے، ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔ 
خبر کا کوڈ : 837915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش