QR CodeQR Code

نواز شریف نے تسلیم کر لیا کہ ظفر قریشی ان کا آلہ کار ہے، پرویز الٰہی

9 Jul 2011 00:27

اسلام ٹائمز:پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کے اجلاس میں چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندان جیلوں اور جھوٹے مقدمات سے گھبرانے والا نہیں، چودھری ظہور الٰہی شہید سے مونس الٰہی تک کوئی بھی ظلم سے نہیں گھبرایا


لاہور:اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے موقف سے مونس الٰہی کیخلاف گٹھ جوڑ کا پول کھل گیا ہے اور انہوں نے تسلیم کر لیا ہے کہ ظفر قریشی ان کا آلہ کار ہے۔ پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کے اجلاس میں چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندان جیلوں اور جھوٹے مقدمات سے گھبرانے والا نہیں، چوہدری ظہور الٰہی شہید سے مونس الٰہی تک کوئی بھی ظلم سے نہیں گھبرایا، مونس الٰہی سرخرو ہو کر جیل سے باہر آئے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء رہنماوں نے کہا کہ آج سوال یہ اٹھ رہے ہیں کہ نواز شریف کے 5 ارب روپے کے قرضوں کا اسٹے آرڈر تین سال سے زیر التوا کیوں ہے، جبکہ سینیٹر اسحاق ڈار عدالت میں یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ نواز شریف کی وزارتِ عظمیٰ کے دور میں کروڑوں ڈالر باہر بھجوائے گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 83792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/83792/نواز-شریف-نے-تسلیم-کر-لیا-کہ-ظفر-قریشی-ان-کا-آلہ-کار-ہے-پرویز-ال-ہی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org