0
Saturday 11 Jan 2020 23:48

پاراچنار میں سپورٹس گالا شروع ہوگیا

پاراچنار میں سپورٹس گالا شروع ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں سپورٹس گالا شروع ہوگیا، جس میں فٹبال، کرکٹ، والی بال، باسکٹ بال اور دیگر کھیلوں کے مقابلے کرائے جائینگے۔ سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد، سپورٹس ڈائریکٹر اعوان بنگش اور سپورٹس مینجر امجد حسین کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا اور قبائلی اضلاع میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب معمول کے سپورٹس مقابلوں کے علاوہ کھیلوں کے بڑے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا، اور پاراچنار میں بین الاقوامی معیار کا سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔ اس گالا میں باسکٹ بال، والی بال، فٹبال، کرکٹ، مارشل آرٹ دیگر کھیلوں کے مقابلے کرائے جائینگے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر مارشل آرٹ کے مقابلے کرائے گئے اور کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 837926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش