0
Saturday 11 Jan 2020 23:59

سابقہ اور موجودہ حکمران پارٹیاں عوام کے مسائل حل کرنے میں سو فیصد ناکام ہوگئی ہیں، سراج الحق 

سابقہ اور موجودہ حکمران پارٹیاں عوام کے مسائل حل کرنے میں سو فیصد ناکام ہوگئی ہیں، سراج الحق 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاست اور جمہوریت یرغمال ہے، پیسے اور طاقت کی بنیاد پر سیاست عوام کے لئے نہیں خواص کے لئے ہے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ ایسی سیاست کی نفی کی ہے، جماعت اسلامی عوام کی ترجمان ہے، ہم چاہتے ہیں کہ سیاست میں نئے لوگ آئیں اور بار بار آزمائے ہوؤں سے عوام کو نجات ملے، اب نئی نسل اور نئی جماعت کو موقع ملنا چاہیئے، سابقہ اور موجودہ حکمران پارٹیاں عوام کے مسائل حل کرنے میں سو فیصد ناکام ہوگئی ہیں۔ ان کی معاشی، تعلیمی، داخلہ و خارجہ پالیسیاں ناکام ہیں، تمام سیاسی جماعتیں ناکامیوں کی ایک داستان ہیں، جماعت اسلامی کو موقع ملے گا تو پاکستان ترقی کریگا جو لوگ خوشحال اسلامی پاکستان چاہتے ہیں وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، بلوچستان کی خواتین کو تعلیم و صحت کی معیاری سہولیات مہیا نہیں، اس معاملے پر حکومت کا خاموش ہونا لمحہ فکریہ ہے، خواتین کو علاج و تعلیم کی سہولت تو درکنار پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، خواتین کو تعلیم و سہولیات فراہم کرنے سے قوم ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتی ہے، بے روزگاری، مہنگائی و غربت کی وجہ سے بلوچستان کی خواتین بھی بہت زیادہ متاثر ہیں، وفاق کی غفلت کیساتھ بلوچستان کی سیاسی قیادت نے بھی قوم کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، قوم کو سوچنا چاہیئے کہ کب تک انہی لوگوں کو آزماتے رہیں گے جو مسائل و مشکلات پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 837929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش