QR CodeQR Code

عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک ہے لیکن حالات خراب ہیں، مخدوم جاوید ہاشمی

12 Jan 2020 00:59

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کابینہ اسکی مرضی کی نہیں ہے، نہ وہ فیصلے کرسکتے ہیں، عمران خان کو آج سب سے زیادہ مدد کی ضرورت ہے، ساری قوتیں ایک ہی جگہ پر مرتکز ہیں اور سارے انکے سامنے سجدہ ریز ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان و لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو خواب دیکھے تھے، ان کی تعبیر ملیامیٹ ہوچکی ہے، اس ملک میں حقیقی جمہوریت کو پنپنے ہی نہیں دیا گیا، پارلیمنٹ نے سارے اختیارات ان قوتوں کو سونپ دیئے ہیں، جن کی نظام پر بالادستی ہے، جو کچھ ملک میں ہو رہا ہے، وہ عمران خان کی مرضی سے نہیں ہو رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پورے دنیا کے میڈیا پر یہودیوں، عیسائیوں اور ہندووں کا قبضہ ہے، طیارے کا سانحہ ایران میں واقعہ ہوا ہے، اس لئے ہمیں ایران کی بات تسلیم کرنی چاہیئے، عمران خان کا دماغی توازن ٹھیک ہے لیکن حالات خراب ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ 65 سال کے بعد انسان کا دماغی توازن خراب ہو جاتا ہے، وہ خود 69 سال کے ہوگئے ہیں، لیکن وہ ذہنی لحاظ سے ٹھیک ہیں، میرے پرانے راستے ہمیشہ کے لئے میری زندگی سے نکل گئے، اب موٹر ویز کا دور ہے، وقت کے ساتھ چیزیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں اور مشکلات آتی رہتی ہیں، لیکن استقامت ضروری ہے۔ ساری زندگی میں نے میڈیا پر پابندیاں دیکھیں، لیکن موجودہ روپ نہیں دیکھا، اس مشن میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں، عمران خان کی کابینہ اس کی مرضی کی نہیں ہے، نہ وہ فیصلے کرسکتے پیں، عمران خان کو آج سب سے زیادہ مدد کی ضرورت ہے، ساری قوتیں ایک ہی جگہ پر مرتکز ہیں اور سارے ان کے سامنے سجدہ ریز ہیں۔


خبر کا کوڈ: 837947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837947/عمران-خان-کا-دماغی-توازن-ٹھیک-ہے-لیکن-حالات-خراب-ہیں-مخدوم-جاوید-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org