0
Sunday 12 Jan 2020 15:14

پاکستانی حکومت میں اتنی اخلاقی جرات نہیں ہوئی کہ وہ امریکہ کو جواب دے سکے، جمشید دستی 

پاکستانی حکومت میں اتنی اخلاقی جرات نہیں ہوئی کہ وہ امریکہ کو جواب دے سکے، جمشید دستی 
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے دشمن ہیں، اسی لئے امت مسلمہ کو ان صیہونی قوتوں کے خلاف متحد ہو جانا چاہیئے، حکومت میں اتنی اخلاقی جرات نہیں ہوئی کہ وہ امریکہ کو جواب دے سکے، عمران خان کے پاس عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرنے کے بعد اب نوجوانوں کو نوکریاں نہ دینے سے ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان نے نوجوانو ں کو استعمال کیا ہے، جس کی وجہ سے آج نوجوان طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے اور خودکشیوں پر مجبور ہو رہا ہے، رہی سہی کسر بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی ہے۔ عوامی راج پارٹی نوجوانوں کے حقوق کے لئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرے گی، الگ صوبہ وقت کی اشد ضرورت ہے جلد بھرپور تحریک کا آغاز کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک کمہارانوالہ کے علاقہ کریم ٹاون میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں عوامی راج پارٹی کریم ٹاون کے صدر تنویر عباس، سینئر نائب صدر عباس مہدی، نائب صدور رانا رحمان، قاسم جٹ کا بھی اعلان کیا۔ جبکہ اس موقع پر عوامی راج پارٹی کے سینئر رہنما عقیل قریشی بھی موجود تھے۔ جمشید احمد دستی نے مزید کہا کہ حکومت عوام سے گن پوائنٹ پر نت نئے ٹیکس وصول کر رہی ہے، کسان بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں، جن کے گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے جبکہ شوگر مافیا بے قابو ہے، یہاں تک کہ آج تاجر برادری بھی حکومت کی نت نئی پالیسیوں کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے الگ صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کا وعدہ کیا لیکن اب وہ اپنے وعدے سے پھر گئی ہے، لیکن عوامی راج پارٹی الگ صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی اور جلدر بھرپور تحریک کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ آج عوام صرف ڈیڑھ سال کے دوران ہی عمران خان کا مواخذہ چاہتے ہیں، جس نے اقتدار پر آتے ہی مہنگائی کا سونامی عوام پر بہادیا ہے، جس کی وجہ سے غریب شہری شدید پریشانی کا شکار ہے، عوام ماضی کی تمام تین بڑی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور اب پی ٹی آئی کو آزما چکی ہے، ان کے مسائل کا حل صرف عوامی راج پارٹی کے ہی حکومت میں آنے سے ہی ہے، آج عوام اور نوجوانوں کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں سے نجات کے لئے آگے بڑھیں اور عوامی راج پارٹی کا ساتھ دیں، کیونکہ عوامی راج پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو مڈل کلاص طبقہ کے افراد کو ایوانوں میں لیکر جانا چاہتی ہے، جو ایوانوں میں جاکر 22 کروڑ غریب عوام کے مسائل حل کر سکتے ہیں، آج کے نوجوان کل کے معمار ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 837952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش