QR CodeQR Code

مشرق وسطی میں کشیدگی، شاہ محمود آج ایران جائیں گے

12 Jan 2020 09:01

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر 12 جنوری کو ایران کا دورہ کریں اورایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور مشرق وسطی اور خلیجی خطے میں وقوع پذیر صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھنے کے بعد اپنا پہلا دورہ ایران کا کریں گے۔ وہ 12 جنوری بروز اتوار کو تہران جائیں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ہدایات دی ہیں کہ وزیرخارجہ ایران، سعودی عرب اور امریکہ جاکر ان ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملیں جبکہ آرمی چیف متعلقہ عسکری قائدین سے روابط قائم کریں اور واضح پیغام دیا جائے کہ: پاکستان امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تو تیار ہے مگر وہ دوبارہ کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا۔

اس ہدایت کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے اور مشرق وسطی میں کشیدگی کے بعد سفارتی محاذ پر اپنا کردار ادا کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر 12 جنوری کو ایران کا دورہ کریں اورایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور مشرق وسطی اور خلیجی خطے میں وقوع پذیر صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 13جنوری کو ریاض جائیں گے، سعودی وزیر شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے موضوعات پر مشاورت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 837961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837961/مشرق-وسطی-میں-کشیدگی-شاہ-محمود-ا-ج-ایران-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org