0
Sunday 12 Jan 2020 09:20

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری جاں بحق

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے ضلع کوٹلی میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار سے کی گئی بھارتی فوج کی بلااشتعال شیلنگ سے 24 سالہ شہری جاں بحق ہو گیا۔ ڈپٹی کشمنر کوٹلی ڈاکٹر عمر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے ضلع کوٹلی کے گاؤں نیدھی سوہنا کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 24 سالہ چوہدری اشتیاق جاں بحق ہو گئے جو 2020ء میں بھارتی فوج کا نشانہ بننے والے آزادکشمیر کے پہلے شہری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارتی فوج نے شام 5 بجے کے بعد شدید شیلنگ شروع کی جو 4 گھنٹے گزرنے کے باوجود وقفے وقفے سے جاری ہے’۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایل او سی سے ملحقہ علاقوں کے کئی رہائشیوں کو دوسری جانب سے ہونے والی فائرنگ سے مکمل طور پر بچایا نہیں جا سکتا اور جوابی فائرنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں جس کی وجہ سے بھی کئی افراد جان کھو بیٹھتے ہیں۔

کوٹلی میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے افسر شارق طلعت کا کہنا تھا کہ چوہدری اشتیاق اس وقت بھارتی فوج کی شیلنگ کا نشانہ بنے جب وہ گھر میں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک شیل ان کے گھر کے برآمدے میں آ کر گرا اور اس کے ٹکڑے لکڑی کے دروازے کو توڑتے ہوئے ان کے کمرے تک پہنچے اور ان کے پیٹ میں گھس گئے’۔ انہوں نے کہا کہ اشتیاق کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
خبر کا کوڈ : 837962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش