QR CodeQR Code

انصاف فراہم کرنا عدلیہ کا فریضہ ہے، جسٹس گلزار احمد

12 Jan 2020 09:54

یدر آباد میں ڈسٹرکٹ بار کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ ہر شخص کو آئین کے مطابق انصاف فراہم کیا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ انصاف فراہم کرنا عدلیہ کا فریضہ ہے، میری کوشش ہے کہ ہر شخص کو آئین کے مطابق انصاف فراہم کیا جا سکے۔ حیدر آباد میں ڈسٹرکٹ بار کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں عدلیہ انصاف فراہم کرنے کے لئے خدمات انجام دے رہی ہے۔ چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ قانون میں ہر شہری کی تعلیم، صحت اور دیگر ضروریات کا تحفظ ہے، لوگ قانون کا فائدہ نہیں اٹھا پا رہے، جس کا معاشرے پر اثر ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی عدالت میں انصاف کیلئے آتا ہے، قانون کہتا ہے لوگ انصاف لیکر خوش ہو کر عدالتوں سے جائیں، ملک کی عدالتیں کا کام ہے کہ عوام کو سہولیات کے لیے ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افرادی قوت اور وسائل سے مالا مال ہے، افرادی قوت اور وسائل کے استعمال سے خطے کا خوشحال ترین ملک بن سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 837965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837965/انصاف-فراہم-کرنا-عدلیہ-کا-فریضہ-ہے-جسٹس-گلزار-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org