QR CodeQR Code

افغانستان، طالبان کے حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک

12 Jan 2020 11:11

صوبائی پولیس ترجمان جمال ناصر بارکزئی کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی قندھار ایئرپورٹ کے نزدیک پیٹرولنگ پر مامور تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی افغانستان میں طالبان کے سڑک کنارے بم حملے سے 2 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق نیٹو کے ریزولوٹ سپورٹ مشن برائے افغانستان کے مطابق صوبہ قندھار میں ہونے والے حملے میں 2 فوجی شدید زخمی بھی ہوئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ مشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد کے نام ابھی سامنے نہیں لائے گئے ہیں۔ صوبائی پولیس ترجمان جمال ناصر بارکزئی کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی قندھار ایئرپورٹ کے نزدیک پیٹرولنگ پر مامور تھے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے سے گاڑی تباہ ہوئی اور اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کامبیٹ آپریشنز کے 2014ء میں ختم ہونے کے بعد گزشتہ سال امریکی افواج کے لیے طالبان سے سب سے خطرناک ثابت ہوا۔ 2001ء میں امریکا کی قیادت میں افغانستان میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک تقریباً 2 ہزار 400 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 837966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/837966/افغانستان-طالبان-کے-حملے-میں-2-امریکی-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org